اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)رواں مالی سال کےپہلے آٹھ ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر فروری دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے مجموعی نقصانات ایک سو اکتالیس ارب روپے رہےجس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئےنقصانات ایک سونو ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات بتیس ارب روپے رہے،تر جمان پاورڈویژن کا موقف ہے کہ جولائی تا فروری 2025 کے مقابلے میں جولائی تا فروری 2026 کے دوران 48 ارب روپے کی کمی کے ساتھ DISCO کی نااہلی میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں انچاس ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے۔