• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی کا پرجوش منصوبہ مشکلات کا شکار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقلی کا پرجوش منصوبہ مشکلات کا شکار، نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کا الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے حائل ریگولیٹری رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی جانب منتقلی کا پرجوش منصوبہ مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرا اسٹرکچر کی درآمد اور تنصیب میں حائل ریگولیٹری رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس مسئلے کی بنیاد کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) کی انٹری نمبر 938 کے تحت ہونے والی متنازع درجہ بندی ہے، جو کہ ڈرافٹ سی جی او نمبر 3 (جس کی 25 فروری 2025 کو نظرثانی کی گئی) کا حصہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید