کراچی (نیوز ڈیسک) گولڈمین ساشے نے انتباہ کیا ہے کہ جنگ طویل ہوئی تو تیل 120 ڈالر کے قریب جا سکتا ہے، جنگ میں شدت سے عالمی منڈیوں میں بے چینی بڑھنے کا خدشہ، سپلائی تعطل پر قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔ امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین سیکس نے خبردار کیا ہے کہ اگر جاری جنگ طویل ہو گئی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔