• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جے سپر پاور دی گل ساڈے تے آ گئی اے تے صلح ای کرلو‘‘، سعد رفیق

لاہور (نیوز ایجنسی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی کوششوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے اکاؤ نٹ سے ایک پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے پنجابی میں لکھا کہ جے سپر پاور دی گل ساڈے تے آ گئی اے تے صلح ای کرلو۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات سے کوئی حتمی نتیجہ نہ نکلنے کی ذمہ داری متکبرانہ اور غیر منصفانہ امریکی رویئے پر عائد ہوتی ہے، امریکی حکمران اور صیہونی اس جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، ایران میں رجیم بدلی نہ ان کی مزاحمت ختم ہوئی، امریکا فاتح نہیں ہے لیکن وہ مذاکرات کی میز پر فاتح کی طرح بیٹھنا چاہتا ہے، ایرانی دانش اور جرات اسے نہیں مانے گی۔
اہم خبریں سے مزید