• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ جنگ میں ذلت کا شکار، ایران توقع سے زیادہ مضبوط نکلا، جرمن چانسلر

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ میںذلت کا شکار، ایران توقع سے زیادہ مضبوط نکلا،واشنگٹن کے پاس تنازع سے نکلنے کا واضح راستہ نہیں، افغانستان اور عراق جنگ جیسی غلطیوں کا خدشہ ہے۔ ایران کی سفارتی مہارت نے صورتحال بدل دی، امریکہ کو سفارتی اور عسکری دباؤ کا سامنا ہے۔جنگ کے اثرات جرمن معیشت پر پڑنے لگے،یورپ میں توانائی اور سلامتی خدشات بڑھ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر مارسبرگ میں طلبا سے خطاب کے دوران جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو شدید سبکی کا سامنا ہے جبکہ ایران توقع سے زیادہ مضبوط اور سفارتی طور پر مہارت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید