• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران معاملے میں کمزور ردعمل، امارات کی خلیجی ممالک پر تنقید

دبئی(اے ایف پی) امارات کی خلیجی ممالک پر ایران معاملے میں کمزور ردعمل پر تنقید ،صدارتی مشیرانور قرقاش کا کہنا تھا گلف کوآپریشن کونسل نے اگرچہ لاجسٹک سطح پر ایک دوسرے کی مدد کی لیکن مجموعی ردعمل ناکافی رہا۔ ماضی کی ایران کو قابو میں رکھنے کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے ، اب حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی، متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر صدارتی مشیر انور قرقاش نے خلیجی اتحادی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے دوران ان کا سیاسی اور عسکری ردعمل تاریخی طور پر سب سے کمزور تھا، ان کا کہنا تھا کہ گلف کوآپریشن کونسل نے اگرچہ لاجسٹک سطح پر ایک دوسرے کی مدد کی، لیکن مجموعی طور پر سیاسی حکمت عملی ناکافی رہی، انہوں نے ایک کانفرنس میں کہا کہ انہیں عرب لیگ سے کمزور ردعمل کی توقع تھی لیکن جی سی سی کی کارکردگی حیران کن حد تک کمزور رہی۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوئی، قرقاش نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی ایران کو قابو میں رکھنے کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے اور اب خطے کو اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ 
اہم خبریں سے مزید