• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس، جلد فیصلے مقدمات کا بوجھ کم کرنے پر زور

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس امین الدین خان نے کیسز کے جلد فیصلے، مقدمات کا بوجھ کم ، عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد مزید مستحکم بنانے کیلئے تمام بینچز کو موثر کیس مینجمنٹ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک تربیت یافتہ اور باصلاحیت عملہ ہی ادارے کی کارکردگی کو اعلیٰ معیار پر برقرار رکھ سکتا ہے۔پیرکووفاقی آئینی عدالت پاکستان کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز ججز اور رجسٹرار جناب محمد حفیظ اللہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں عدالت کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور میں بہتری اور نظامِ انصاف کو مزید موثر بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ متعدد اہم فیصلے کیے گئے جنکے عدالت کے مستقبل کے طریقہ کار اور فعالیت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ چیف جسٹس نے بروقت انصاف کی فراہمی کو آئینی تقاضا قرار دیتے ہوئے مقدمات کے جلد از جلد فیصلے اور زیر التوا مقدمات کے خاتمے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے تمام بینچز کو ہدایت کی کہ موثر کیس مینجمنٹ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ مقدمات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔ اجلاس میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید