پشاور( جنگ نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی،پاک فوج کی بروقت کارروائی ،متعدد پوسٹیں تباہ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج مسلسل چوکس اور سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے باعث شدت پسند عناصر کو شدید نقصان اٹھانا پڑا جس کے ردعمل میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مقامی افراد نے افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے بھرپور جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔