• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور امریکی میڈیا کی مختصر سی صلح صرف 24 گھنٹے ہی چل سکی

کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ اور امریکی میڈیا کی مختصر سی صلح صرف 24 گھنٹے ہی چل سکی۔ صحافی کے سخت سوال پر تنازع دوبارہ شروع،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے امریکہ میں سیاسی تشدد کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی میڈیا کے درمیان ایک مختصر سی صلح صرف 24 گھنٹے ہی چل سکی، جس کے بعد ایک سخت سوال نے دونوں کے درمیان دوبارہ کشیدگی پیدا کر دی، رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے ایک بار پھر واشنگٹن پریس کے ساتھ محاذ آرائی شروع کر دی۔
اہم خبریں سے مزید