• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ بزنس کمیونٹی اور معیشت کیلئے نقصاندہ ہے، ایف پی سی سی آئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے شرح سود میں ایک افیصد اضافے کو معیشت کیلئے شدید نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری حلقوں کی توقع کےبرعکس اضافےکا فیصلہ صنعتی ترقی کیلئے تباہ کن ہے اور اس سے برآمدی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔ تفصیلات کے ایف پی سی سی آئی، چیئرمین بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) ثاقب فیاض مگوں اورسائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمٰن فدا نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پالیسی ریٹ میں 100 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 11.5 فیصد کرنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ کاروباری حلقوں کی توقع کےبرعکس اضافےکا فیصلہ صنعتی ترقی کیلئے تباہ کن ہے،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور فیڈریشن کی توقعات کے برعکس شرح سود میں اضافہ کیا گیا حالانکہ یہ امید تھی کہ اسے برقرار رکھا جائے گا بلکہ ہمارا مطالبہ تھا کہ اسے مزید کم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید