• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو راج جاری، مسلح ملزمان گھر سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ کر فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ڈاکو راج جاری، لوٹ مار کے واقعات نہ تھم سکے،مسلح ملزمان گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے بلاک 12 میں کار سوار ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔دن دہاڑے ملزمان شہری کے گھر میں گھسے اور گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر نقد رقم ، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ہاؤس رابری کی اطلاع پر گلبرگ پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد کے حصول کے لئے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق 4 ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور گھر میں داخل ہو گئے۔ملزمان واردات کے دوران نقد رقم اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شہری عبدالرحمن موتی والا لکی ون سیمنٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔مدعی کے ابتدائی بیان کے مطابق ملزمان نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم اور چند زیورات چھینے ۔عزیز آباد کے علاقے محمدی کالونی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو گھر کے قریب لوٹ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید