اسلام آباد(رپورٹ:رانامسعود حسین) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ،جج ،جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس بابر ستار اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر تین صوبائی ہائی کورٹوں میں کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان ڈاکٹر شاہد حسین کمبوہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کے چیئر مین /چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدرات میں آئین کے آرٹیکل 200 اور 175A کے تحت منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے اراکین کے علاوہ متعلقہ ہائی کورٹوں کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی اور اراکین کی اکثریتی رائے سے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ،جسٹس بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائی کورٹ جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ کرنے کی منظوری دیدی تاہم جسٹس ارباب محمد طاہر کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹاور جسٹس خادم حسین سومروکا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ میں کرنیکی تجاویز، متعلقہ اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران واپس لے لی گئیں۔