• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی مرضی کے بغیر تبادلے عدلیہ پر قدغن ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سینیٹر علی ظفرنے کہاہے کہ ججز کی مرضی کے بغیر تبادلے عدلیہ پر قدغن ہے، اس معاملے پر چیف جسٹس کیساتھ ہیں اورہم اس حوالہ سے چیف جسٹس پاکستان کے موقف کیساتھ ہیں۔ انہوںنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوںکے تبادلوں کے حوالہ سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل سپریم کورٹ میں پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی امور اور ججوں کے تبادلوں کے طریقہ کار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہم کمیشن سے ججوںکے تبادلے کے معاملہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرینگے۔انہوںنے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت جج کی مرضی کے بغیر تبادلہ بحث طلب ہے اور وہ اس حوالہ سے اپنے تحفظات کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرینگے بلکہ اندر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید