اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پر وزیراعظم کو طلب کر نے کا عندیہ دیدیا ۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت تک ممبر فنانس تعینات نہ ہوا تو وزیر اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جائیگا،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اختیا ر کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج ٹربیونل کے ممبر تعینات ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ریٹائرڈ ججوں نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون بھی پیش ہوں،اور ممبر فنانس کی تعیناتی میں حائل رکاوٹوں بارے وضاحت دیں گے، عدالت نے آئندہ سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی ۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اختیا ر کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج ٹربیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں۔