کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، صدر آصف علی زرداری کی چینی قیادت سے ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تجارتی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دیں گی۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چینی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری، انفرااسٹرکچر اور علاقائی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی، جو پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، صدر آصف علی زرداری کے دورے سے نہ صرف اقتصادی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔