• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ڈرامہ سیریل ’’ہمراہی‘‘ کے برطانیہ میں بھی چرچے ہیں، دانش تیمور

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )جیو کے ڈرامہ سیریل "ہمراہی" کے ہیروسپر اسٹار دانش تیمور نے کہا ہے کہ بر طانیہ میں بھی ہمراہی کا زبردست رسپانس ملا، آئندہ قسطوں میں ناظرین کو حیرت میں مبتلا کردیں گے، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لندن میں مداحوں نے بے انتہا پیار دیا، تمام کامیابیاں میرے رب کی جانب سے ہیں،سب مداح ہمراہی کا ہی تذکرہ کررہے تھے۔پاکستانی ڈراموں کے کامیاب ہیرو دانش تیمور اور خوبصورت ہیروئن حِبا بخاری نے گزشتہ دنوں برطانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں شاندار پذیرائی ملی، دانش تیمور اور حبا بخاری کی جوڑی کے ساتھ مداحوں نے سیلفیاں بنوائیں اور میٹ اینڈ گریٹ میں مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ اس موقع جیو اور بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی کے بارے میں سب سے زیادہ سوالات کیے گئے۔ڈراموں کی کامیاب ہیروئن حبا بخاری کے خوبصورت اور دلکش لباس سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ برطانیہ کے کامیاب دورے سے واپسی پر ڈراموں اور فلموں کے سپر اسٹار دانش تیمور نے جنگ کو بتایا کہ لندن میں ہر طرف جیو کے ڈرامے ہمراہی کی باتیں ہورہی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید