کراچی (نیوز ڈیسک)بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی یرغمال، حکومت کی صومالیہ سے مدد کی درخواست،وزیر بحری امور کا صومالیہ کے سفیر کو خط، عملے میں شامل پاکستانیوں کی سلامتی پر تشویش اور باحفاظت واپسی کا مطالبہ،صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے آئل ٹینکر پر حملے اور 11یرغمال پاکستانیوں کی واپسی کیلیے حکومت نے اقدامات کا آغاز کردیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھ کر آئل ٹینکر پر سوار یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کی محفوظ بازیابی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔اپنے خط میں انہوں نے جہاز "آنر 25" پر موجود پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے مدد کی درخواست کی اور عملے کی سلامتی پر گہری تشویش سے آگاہ کیا۔