• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI کے فوجی استعمال سے انکار کریں، گوگل ملازمین کا سی ای او سے مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل ملازمین نےسی ای او سندر پچائی کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوجی منصوبوں میںAI استعمال سے انکار کریں۔انہوں نے پینٹاگون کے ساتھ اے آئی کے خفیہ استعمال پر شدید تحفظات کا اظہاربھی کیا ۔ ملازمین نے مصنوعی ذہانت کو غیر انسانی استعمال سے بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں خودکار ہتھیاروں اور نگرانی کے خدشات کا ذکرکیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کے سینکڑوں ملازمین نے کمپنی کے سی ای او سندر پچائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی کے ممکنہ خفیہ استعمال سے متعلق مذاکرات کو روک دیں۔
اہم خبریں سے مزید