کراچی (اسٹاف رپورٹر) والد، چچا اور دادا کے قتل کے کیس میں ملزمان کے بریت کے فیصلے کے خلاف امِ رباب نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ چیف جسٹس کو حفاظت کے لئے درخواست دی ہے۔ آج چیف جسٹس نے ہماری درخواست کو سنا ہے۔ ہماری درخواست کو یہاں سننے کے لئے منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ کیس سندھ کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے۔ پورے سندھ اور پورے پاکستان کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ میں مثال قائم کرنا چاہتی ہوں کہ وڈیرے عوام سے ڈریں۔ ہم تھکنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں۔ ہمیں آخری حد تک نا آزمایا جائے۔ تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے انصاف سے روکا جارہا ہے۔