• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں روبینہ چانڈیو قتل پر ایم کیو ایم کی تحریک التوا جمع

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے سندھ اسمبلی میں خیر پور میں روبینہ چانڈیو قتل پر تحریک التوا جمع کرا دی جس میں انہوں نے کاروکاری کے نام پر خاتون کے بہیمانہ قتل پر ایوان میں بحث اور پولیس اہلکاروں کی معطلی و انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔رکن اسمبلی نے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے دہشتگردی دفعات لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خیرپور میں خاتون کو مجمع کے سامنے قتل کرنے کو ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ عادل عسکری نے غیر قانونی جرگوں کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت سے جامع منصوبہ بنانے اور روبینہ چانڈیو کے اہل خانہ کو فوری ریاستی تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عادل عسکری کا کہنا ہے کہ خاموشی اگلے قتل کا راستہ ہموار کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید