• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری تعمیل پر عملدرآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنایا جائے۔ حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جائے۔ لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ پربلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس کو ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالےسے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا ۔

اہم خبریں سے مزید