• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج میں جنگ کے مختلف ممکنہ معاشی منظرنامے جانچ رہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر/ تنویر ہاشمی) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی جنگ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ممکنہ معاشی اثرات جانچنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں جھٹکوں، مال برداری میں رکاوٹوں اور مہنگائی کے خطرات سے متعلق مختلف منظرناموں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث رسد اور قیمتوں پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے، اور اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا جیسا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دوطرفہ شراکت داروں سے ڈالر حاصل کرنے کے بجائے آئندہ مہینوں میں بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گی اور کمرشل قرضے حاصل کرے گی۔“پاکستان مئی 2026 کے وسط تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا کیونکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے گزشتہ ہفتے اس کی ضمانت فراہم کی ہے۔” وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ باتیں یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے اعلیٰ سطحی پاک-یورپی یونین بزنس فورم میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا تاکہ آئندہ بجٹ کے اہم خدوخال کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید