کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نےکہا ہے کہ وہ تباہ ہوچکا، چاہتا ہے ہم ہرمز جلد کھول دیں، انہوں نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ انتہائی بحران کی حالت میں ہیں۔ ایرانی تجاویز مسترد کرنے کے صدر ٹرمپ کے اشارے کے بعد پاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کی نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 20لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا جاپانی ملکیت کا ایک سپر ٹینکر ایرانی حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے زیر انتظام ایک ایل این جی ٹینکر نے بھی آبنائے ہرمز کوعبور کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابقشپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر اب بھارت کے مغربی ساحل کے قریب دیکھا گیا ہے، ایل این جی ٹینکر کی آخری لوکیشن 30 مارچ کو خلیج میں دیکھی گئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقاپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہایران نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’وہ اپنی قیادت کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ یہ کرلیں گے‘۔ ایرانی تجاویز مسترد کرنے کے صدر ٹرمپ کے اشارے کے بعد پاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کی نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان ہے۔