• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی بھرتیوں سے قبل پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی منظوری لازمی قرار

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) حکومت نے وزارتوں ، ڈویژنوں اور دیگر سرکاری اداروں میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) سے متعلقہ بھرتیوں ، نئی آسامیوں کو پیدا کرنے ، تعیناتی کے عمل اور دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی کےلیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی منظوری لازمی قرار دے دی ، کسی بھی طرح کی اے آئی کی بھرتی کےلیے اشتہار، قواعد و ضوابط، تعیناتی کے عمل کے طریقہ کارسے قبل پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تکنیکی منظوری لازمی اور کلیئرنس لینا ہوگی ۔

اہم خبریں سے مزید