کراچی (نیوز ڈیسک) شاہ چارلس کے امریکی دورے پر ایپسٹین اسکینڈل کا سایہ، ایپسٹین متاثرین سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ، برطانیہ میں جاری تحقیقات کو وجہ قرار دیا گیا۔ شہزادہ اینڈریو سے روابط دوبارہ زیر بحث، متاثرہ خاندانوں کی جانب سے مایوسی اور احتجاج کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق جنسی استحصال اور سیاسی روابط کا اسکینڈل ایک بار پھر برطانوی شاہی خاندان اور شاہ چارلس کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران زیر بحث آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ برطانیہ میں جاری پولیس تحقیقات بتائی گئی ہے۔