کراچی (نیوز ڈیسک) ایران تنازع نئی سرد جنگ بن گیا، فوجی کے بجائے اقتصادی محاذ گرم، پابندیاں، بحری کارروائیاں اور سفارتی تعطل جاری، فوری حل کے کوئی واضح آثار موجود نہیں۔ توانائی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ،کسی بھی وقت براہ راست جنگ چھڑ سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جاری تنازع کو ایک نئی ’’سرد جنگ‘‘ کے مرحلے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔