• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سبسڈی کی مد میں 82 ارب 50 کروڑ مانگ لیے، چیئرمین اوگرا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چیئرمین اوگرا نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مشرق وسطی کے تنازعے کے تناظر میں حکومت سے سبسڈی کی مد میں 82 ارب 50 کروڑ مانگ لیے ، سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حکومت کو جعلی کلیمز بھجوانے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ ،چیئرمین اوگرا اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو اوگرا سے متعلق امور پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہاکہ اگر پبلک منی میں کہیں بدعنوانی ہورہی ہو تو ایف آئی اے اور دیگر ادارے نوٹس لے سکتے ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے واجب الادا کلیمز کا معاملہ حل ہونے میں تین چار ہفتے درکار ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید