راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عمران خان اور بشری ٰبی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی ، کانفرنس روم میں 40 منٹ تک دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جیل ذرائع کے مطابق منگل کو عمران خان اور بشری ٰبی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ،جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،اور علاج معالجے پر بھی بات کی بعدازاں دونوں کو سینٹرل جیل میں اپنے سیلوں میں منتقل کردیاگیا۔