اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف کو منگل کی دوپہر وزیراعظم نیوزی لینڈ رائٹ آنریبل کرسٹوفر لیوکسان کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹوفر لکسن کو خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور روابط سے آگاہ کیا۔