• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا معاہدے سے اسرائیل کمزور ہوگا، مشاہد حسین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدےسے فلسطینی مقصد کو تقویت پہنچے گی اور اسرائیل کمزور ہوگا۔ فلسطینی صحافی جلال محمود الفرا نے کہا کہ فلسطینی یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری اُمیدیں پوری دنیا سے بھی ختم ہوجائیں پاکستان سے ختم نہیں ہوں گی۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے مہمانوں کے سامنے سوال رکھے کہ اگر امریکہ و ایران کے درمیان معاملات طے ہوجاتے ہیں تو کیا مشرق وسطیٰ میں امن آجائے گا؟ اور اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو لے کر کوئی ثالث بنے گا؟۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی ثالثی کو اس لئے اہمیت ملی ہے چونکہ پاکستان نے بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنایا اور پاکستان پر سب نے اعتماد کیا ہے تو پاکستان اس اہمیت کو کس طرح مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کے حل سے متعلق استعمال کرسکتا ہے؟
اہم خبریں سے مزید