• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُہری شہریت سے متعلق رولز کا ڈرافٹ منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) دوہری شہریت سے متعلق رولز کا ڈرافٹ منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کردیاگیا۔ ذرائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکریٹریز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مجوزہ قواعد وزیراعظم کو پیش کیے ہیں، سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے حوالے سے سروس رولز میں مجوزہ ترامیم کیا ہیں ، ذرائع کے مطا بق ملک پاکستانی سفارتکاروں کی دوہری شہریت پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی، نئے رولز کے نفاذ کے بعد 3 ماہ میں سرکاری ملازمین کو اپنی اور فیملی کی دوہری شہریت ، گرین کارڈ کو ڈیکلیئر کرنا ہوگا ،پہلے سے دوہری شہریت لینے والے سرکاری ملازمین اسے برقرار رکھ سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید