اسلام آ باد( رانا غلام قادر) کےالیکٹرک پررواں مالی سال کے پہلےآٹھ ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےواجبات میں ایک سو سینتالیس ارب روپےکااضافہ ہوگیا، جولائی 2025سے فروری دوہزار چھبیس تک کےالیکٹرک پروفاقی حکومت کےمجموعی واجبات بڑھ کر تین سو پینسٹھ ارب روپے پر پہنچ گئے۔سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جون 2025 کے مقابلےکےالیکٹرک پر وفاقی حکومت کےمجموعی واجبات 147ارب روپے بڑھ گئے۔