اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں چین کا ایک اہم دورہ کریں گے، جبکہ اس سے اگلے ماہ ان کی روس روانگی کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دی گئی ہے۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 مئی کو ہونے والے دورہ چین کے بعد بیجنگ پہنچنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔ اس اہم دورے میں چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانگی متوقع ہے۔