• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کامقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر ، وزیر اعظم ،سپیکر سروسز چیف کی مبارکباد، آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کےعلاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔فورسز نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید