• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر تین لائنیں پھٹنے سے کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز تین لائنوں کے پھٹنے سے کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، ترجمان نے کہاکہ مائیلڈ اسٹیل( ایم ایس) کی لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ پی آر سی سی لائنوں پر بھی کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم ایس کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد بدھ کے روز ایک لائن سےپانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی جائے گی ۔واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، ملیر، چنیسر ہالٹ، جناح اسپتال، صدر ٹاؤن کے علاقے عثمان آباد ، غازی نگر ، حسن لشکری ولیج اور کلفٹن شامل ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ بجلی کی غیر متوقع بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی اہم تنصیبات متاثر ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید