کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین اہم ایئرپورٹس، کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر ضعیف، معذور یا کسی بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے الیکٹرک پیسنجر موبیلٹی کارٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایپلیکیشن کے ذریعے بک کروائی جا سکے گی۔