• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا میلانیا سے شادی کی مدت پر مزاحیہ تبصرہ، تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ شادی کی مدت پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر تقریب میں شرکاء کے قہقہے گونجنے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے 28 اپریل کو ساؤتھ لان میں منعقدہ ایک رسمی تقریب سے خطاب کیا، جہاں برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور  ملکہ کمیلا بھی موجود تھے۔

خطاب کے دوران ٹرمپ نے اپنے والدین کی طویل شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میلانیا اس ریکارڈ کو نہیں توڑ سکیں گے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں میلانیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ ریکارڈ ہم نہیں بنا پائیں گے، ڈارلنگ، معذرت، ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم اچھا کریں گے، لیکن اتنا اچھا نہیں کر سکیں گے، جس پر تقریب میں موجود افراد ہنس پڑے۔

میلانیا ٹرمپ بھی اس پر مسکراتی دکھائی دیں جبکہ برطانوی شاہی مہمانوں نے بھی خوش گوار ردِعمل دیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی جنوری 2005ء میں ہوئی تھی، اس وقت ٹرمپ کی عمر 58 جبکہ میلانیا کی 34 برس تھی۔

 ٹرمپ کے والدین میری ٹرمپ اور فریڈ ٹرمپ 63 برس تک شادی کے بندھن میں رہے، جسے امریکی صدر نے ایک مشکل ہدف قرار دیا ہے۔

تقریب کے دوران ٹرمپ نے اپنی والدہ کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا کہ انہیں جوانی میں کنگ چارلس اچھے لگتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید