واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے نکلنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران حالات ٹھیک نہیں کرسکتا‘بہترہے وہ جلد ہوش کے ناخن لے‘اب ایران کو صرف یہ کہنا ہے کہ ہم ہار مانتے ہیں‘فون کے ذریعے ہماری بات چیت جاری ہے ‘ ایران نے ایک طویل فاصلہ طے کر لیا ہے‘ سوال یہ ہے کہ کیا وہ ہمارے مطالبات ماننے پر کافی حدتک آگے بڑھیں گے ‘اس وقت تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگاجب تک وہ اس بات پر اتفاق نہیں کرتے کہ ان کے پاس کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گےجبکہ تہران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف بے مثال فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا بحری ناکہ بندی کو محض معاشی دباؤ کے طور پر نہیں بلکہ نفسیاتی جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کے داخلی اختلافات کو ہوا دے کر نظام کو کمزور کیا جا سکے۔ادھرواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ یوایس ایس جیرالڈفورڈآنے والے دنوں میں مشرقِ وسطیٰ سے روانہ ہو کر وطن واپس لوٹ جائے گا۔ بدھ کو صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ کے ساتھ ایک فرضی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بندوق اٹھا رکھی ہےاورسیاہ چشمے لگا رکھے ہیں اور ساتھ میں کیپشن لکھاہے ’’ایران کیلئے اب کوئی رعایت نہیں ‘‘ ۔