• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کا حصول ہر مرد و عورت پر فرض اور ترقی کی بنیاد ہے

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ کے پروفیسر عبدالمتین خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر مرد و عورت پر فرض اور ترقی کی بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض محمد روڈ کوئٹہ پر واقع ایک تعلیمی اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور محنت کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہوئی ہے لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ وہ ملک و قوم کا مستقبل روشن کرسکیں دیگر مقررین نے کہا کہ اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد علاقے کے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے میں طلبہ کو تمام ممکنہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

کوئٹہ سے مزید