• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

کوئٹہ(این این آئی) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پریم کمار نے کہاہے کہ محکمہ کے تمام ملازمین اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں تومحکمہ ترقی کی طرف گامزن ہوگاملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گایہ باتیں انہوں نے بدھ کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسر ای ٹی او 8امیرجان محمد نوتیزئی کی جانب سے محکمے کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران عبدالخالق رنداور سید صدیق شاہ کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی اور برانچ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں تعارفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں تقریب سے امیرجان محمد نوتیزئی، ایپکا یونٹ کے صدر شاہ زمان اکازئی نے بھی خطاب کیا پریم کمار نے کہا کہ ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کی محکمہ ہرممکن کوشش کریگا ملازمین کو بھی چاہیئے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی منعقد کرنے پر ای ٹی او امیر جان محمد نوتیزئی اوردیگر محکمے کے افسران کا شکریہ اد اکیاای ٹی او امیرجان محمد نوتیزئی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے دوران ڈیوٹی عوام کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کی اورباعزت طریقے سے ریٹائرڈ ہوئے۔

کوئٹہ سے مزید