کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) محمد امیرحمزہ نے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اور انجمن تاجران کے ہمراہ مسجد روڈ، آرٹس اسکول روڈ اور لیاقت بازار میں انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی واک کا مقصد دکانداروں، ریڑھی بانوں اور شہریوں کو کاروباری حدود کی پابندی اور سڑکوں و گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا انجمن تاجران کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور انہیں ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنے کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام کارروائیوں سے قبل رضاکارانہ تعاون کے فروغ کے لیے ہےشہر میں قانون کی عملداری اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔