• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں کام کرنیوالے قابل افسران صوبے کا اثاثہ ہیں، شکور مری

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے بیان میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمدامین مندو خیل کی عدالتی حکم پربحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے تمام اضلاع اور ایم ایس ڈی میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانے کا جو عزم کیا ہے اسے وہ بخوبی پورا کرنے میں دن رات ایک کئےہوئے ہیں جس سے محکمہ صحت میں انکی دلچسپی ظاہر ہورہی ہے کیونکہ بلوچستان کے اکثر غریب مریض علاج محالجے کے لے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس عوامی ضرورت کو ڈاکٹرمحمدامین مندو خیل نے پورا کرنے کا بیڑہ اٹھا کر سستے اور فوری علاج کو ممکن بنایا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے محکمہ صحت میں کام کرنے والے قابل افسران صوبے کا اثاثہ ہیں جن کی ہر سطع پر صوصلہ افزائی کی جانے چاہئے ۔

کوئٹہ سے مزید