کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اولسی کمیٹی کے رہنما محمد سلیم یوسفزئی نے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ سے خطابکرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل رشتہ نہ دینے پر ہمارے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے میرے بھائی ، بھتیجے اور 14 سالہ بھتیجی کو شہید ، میری بھابی کو شدید زخمی کیاگیا ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیںانہوں نے کہا کہ پرویز نامی لڑکے کے گھر والے میری بھتیجی کے رشتے کیلئے آئے ہم نے انکار کردیاجس پر 26 مارچ 2026ء کو رات کو جب ہم عشاء کی نماز پڑھنے گئے تھے انہوں نے ہمارے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے میرے بھائی محمد نسیم ، بھتیجے شہریار خان ،14 سالہ بھتیجی کو موقع پرہلاک کردیا جبکہ میری بھابی زخمی ہوگئی ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہوئےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر ہمیں انصاف دیا جائے۔