• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا میپ ضلع پشین کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع پشین کےضلعی ایگزیکٹوز کا اجلاس ضلعی صدر عمر خا ن ترین کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور اور عوامی مسائل پر غور کیا گیااجلاس میں سرکاری اسکولوں میں اب تک درسی کتب کی عدم فراہمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ غریب طلبا اور والدین پریشانی سے دوچار ہیں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا پشین میں بدامنی کی صورتحال نے عوام کو سنگین مسئلے سے دوچار کر رکھا ہےاجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسپتالوں میں ادویات کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے ملیزئی تا کربلا سڑک کا کام فوری طور پرشروع کیاجائے۔

کوئٹہ سے مزید