• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اے این پی

پشاور ( لیڈی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی جنگ میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی جس کی زندہ مثال بشیر احمد بلور کی شہادت ہے۔ ملک اور قوم پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والی عوامی نیشنل پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے اور کرپشن کا بازار گرم کرنے والے اور عوامی ووٹ کی توہین کرنے والے نا بلد سیاستدان پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے صوبائی ترجمان ارسلان خان نے انفارمیشن کمیٹی کے ممبران سابق ایم پی اےصلاح الدین خان، صوبائی کیبنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، صدر میٹرو پولیٹن پشاور ارباب راشد ثمین اور خاتون قانون دان ثناء گلزار کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور اطلاعات کے مشیر شفیع جان کی طرف سے عوامی نیشنل پارٹی پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو دہشتگردی کی دلدل میں دھکیلنے والے اور عوامی مسائل سے منہ پھیرنے والے آج ایک ایسی جماعت پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہے ہیں کہ انہیں دہشت گردوں نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ پر رکھا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو وہ دور بھی یاد کرنا چاہیے کہ ان کے دور میں ججز پر حملے ہوئے اے پی ایس کا واقعہ رونما ہوا اور باچا خان یونیورسٹی کا واقعہ ہوا اور این پی کے دور حکومت میں جہاں بھی دہشت گردی ہوئی تو ہم نے اس کی مکمل مخالفت کی اور ہمارے وزراء بشیر احمد بلور اور میاں افتخار حسین سروں پر کفن باندھ کر دہشت گردی کہ شکار ہونے والے مقام پر پہنچ جاتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردوں کی سپورٹ سے ہی اگے بڑھی عمران خان نے طالبان لیڈروں سے دوستی نے بھائی ان کے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا اور یہ بھی نہ سوچا کہ ان چیزوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو بھگتنا پڑے گا۔
پشاور سے مزید