پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ملزم اسماعیل کی جانب سے کیس کی پیروی مہران احمد داودزئی ایڈوکیٹ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم اسماعیل پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس تھانہ خزانہ کی حدود میں شررحمان کو قتل کیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ کے انداراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں اور اس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیش کئے شواہد میں بھی تضاد ہے عدالت نے دالائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔