• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن، ٹیکس نادہندہ یونٹس سیل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے تحت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس (ای ٹی او ٹو) پشاور کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران بڑے ٹیکس نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق توصیف خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او ٹو) پراپرٹی ٹیکس پشاور کی نگرانی میں ناصر محمود خان، اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور زر علی خان، اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ متعدد بار نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود پراپرٹی ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف قانونی ایکشن لیتے ہوئے کئی ٹیکس نادہندہ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام جائیداد مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس واجبات بروقت ادا کریں تاکہ قانونی کارروائی، جرمانوں اور دیگر مشکلات سے بچا جا سکے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے اور حکومتی محصولات میں اضافے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پشاور سے مزید