• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارخوانی، بچے کی تدفین کے دوران ملزموں نے مخالفین پر فائرنگ کردی

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان باباکے علاقے ہزارخوانی میں بچے کی تدفین کے دوران قبرستان میں ملزموں نے مخالفین پر فائرنگ کردی جس سے وہاں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد نے قبروں کے پیچھے پناہ لی، فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی وغیرہ کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہزار خوانی محلہ مندوزئی قبرستان ڈیرہ بابامیں پیش آیا ہے جہاں ملک مصروف ولد قطب خان ساکن گلبہارنے رپورٹ کی کہ اس کا 10سالہ بھتیجا ابراہیم 28اپریل کو فوت ہوگیا تھا، وہ گزشتہ روز اس کی تدفین کے سلسلے میں ہزار خوانی قبرستان میں موجود تھے ،نماز جنازہ کے دوران مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے وہاں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور مہمانوں نے قبروں کے پیچھے پناہ لی ۔اس دوران ایک گاڑی اور نماز جنازہ کی چارپائی کو گولیاں لگیں ۔انہوں نے بتایاکہ ملزموں کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی ہے انہوں نے ملزمان آفتاب ،کفایت ،عالمگیر ،بلال ،احتشام ،جنید اورکلیم پردعویداری کردی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے وہاں سے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں جبکہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پشاور سے مزید