• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس پر جرمانہ کیخلاف درخواست، وی سی اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے جواب طلب

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی سمسٹر فیس پر ایک فیصد جرمانہ عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ سمسٹر فیس پر طلباء سے ماہانہ ایک فیصد جرمانہ لے رہی ہے کہ جرمانہ پالیسی کا ماضی سے اطلاق غیر قانونی اور غیر آئینی ہے طلباء پہلے ہی سے بھاری فیسیں دے رہے ہیں اور اب جرمانہ وصول کرنے سے انکے والدین پر مزید بوجھ پڑے گا ملک میں عوام پہلے ہی سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں فیسوں میں جرمانہ سے غریب طلباء کو مزید مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ کو جرمانوں کی وصولی سے روکا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید