• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی متعدی بیماریاں بڑا چیلنج، ہر بچے کیلئے صحت کی اعلیٰ نگہداشت اولین ترجیح، میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوں کی متعدی بیماریاں ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ہر بچے کے لئے صحت کی اعلیٰ نگہداشت اولین ترجیح ہے۔ہماری کوشش ہے نمونیا اور ٹائیفائیڈ سے نمٹنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے فریم ورک کی ملک گیر رسائی یقینی بنائیں۔ اس سمپوزیم کے ذریعے، ہمارا مقصد معیاری طبی پروٹوکول کو ادارہ جاتی بنانا ہے جو پورے ملک میں ہر بچے کے لیے صحت کی یکساں اور اعلیٰ نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے سیمینار میں کیا گیا۔میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے انفیکشس ڈیزیز گروپ کے زیر اہتمام پیڈیا ٹرک انفیکشس ڈیزیز سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔سمپوزیم کا مقصد ماہرین امراض اطفال اور طلبہ طالبات میں بچوں کی وبائی امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا- یہ سمپوزیم وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور, پروفیسر محمود ایاز اور صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پروفیسر مسعود صادق کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ اس میں پروفیسر محمد اشرف سلطان ، صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد سلمان نے خصوصی شرکت کی- دیگر مہمانان میں پروفیسر حنا عائشہ، صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسییشن پنجاب، پروفیسر محمد ہارون حامد پرنسپل گجرانوالہ، پروفیسر اعجاز خان شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد پروفیسر اسد علی, آغا خان یونیورسٹی شامل تھے۔ دیگر مہمان میں پروفیسر طارق اقبال بھٹہ، پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر اقبال میمن ،پروفیسر جنرل سلمان علی، پروفیسر طاہر مسعود احمد ،پروفیسر محمد یعقوب قاضی، پروفیسر محمد طارق بھٹی، پروفیسر محمد اصغر بٹ، پروفیسر عائشہ عارف ،پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر طیبہ خاور بٹ، پروفیسر محمد علی خان، پروفیسر جنید ر شید ،پروفیسر ناصر رانا، پروفیسر خواجہ امجد حسن، پروفیسر سرفراز عالم، پروفیسر فوزیہ اسحاق، پروفیسر محمد علی، پروفیسر طاہر جاوید، پروفیسر امیر احمد ملک، پروفیسر جمال انور، ڈاکٹر کلیم اختر ملک ملہی، ڈاکٹر ممپال سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔ اس سمپوزیم میں یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر قرۃ العین اور ڈاکٹر سائرہ خان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے چیف آف پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد ای پی ائی پروگرام پنجاب سے ڈاکٹر نوید اختر اور ڈاکٹر مہوش جبکہ فیملی فزیشن کے صدر ڈاکٹر طارق میاں نے بھی شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید